محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر سمندری ہوائیں معطل رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر سمندری ہوائیں معطل ہونگی اور ہفتے 8 اور اتوار9 اکتوبر کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
میٹ آفس کے مطابق آٹھ اور نو اکتوبر کو شہر کا درجہ حرارت اڑتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے میں دن میں گرمی، جب کہ رات میں ہلکی ٹھنڈ ہوگی۔ دوسری جانب جمعرات 6 اکتوبر کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔