آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع ، جے آئی ٹی تشکیل

وزارت داخلہ نے آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دیں، جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گزشتہ 6 ماہ سے تعینات اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات کرے گی۔

وزیر اعظم ہاؤ س اور آفس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہوگا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے، جے آئی ٹی ٹیم کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل سے ریکارڈنگ کی گئی اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسروزیراعظم ہاؤس میں موجود تھا، وزیر اعظم ہاؤس میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں