اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا۔ کچھ ہفتے بعد عمران خان دوبارہ وزیر اعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے اور وہ ملک کے لیے سوچ رہے ہیں۔ ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں اور ملک کے تمام تر مسائل کا حل انتخابات ہی ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا ہے اور معاملہ عدالت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے عمران خان نے قانون کی پاسداری کے لیے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔