چین کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے مزید 100 ملین یوان کی امداد کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ ہنگامی بنیادوں پر انسانی ہمدردی کے تحت فراہم کئے جائنگے۔
خیال رہے کہ چین سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا جو کہ 71.3 ملین ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 15.8 ارب روپے بنتی ہے۔
یاد رہے کہ چین سے ملنے والی امداد آرمی چیف کے دورے کا نتیجہ ہے جبکہ آرمی چیف کی کوششوں سے ہی متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے امداد موصول ہوئی ہے۔