اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بغیر کسی سمت کے چل رہی ہے اور امپورٹڈ حکومت نے صرف ایک اور این آر او کے لیے اپنے مقاصد حاصل کیے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سوال کر رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے ؟
Imported govt is completely directionless. The only achievement of this cabal of crooks has been to get another NRO for the billions they looted from Pakistan. The question the whole nation is asking is: Who is responsible for this conspiracy against Pakistan?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی اور ہمارے دور میں زراعت، تعلیم، معیشت کی ترقی ہوئی اور روزگار کے مواقع بڑھ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو غیر معمولی افراط زر کا سامنا ہے اور پاکستان میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے۔
in terms of growth rate (6%), industry, agriculture, employment, construction, exports, remittances & tax collection – at an all time high. Now Pakistan faces unprecedented inflation hitting everyone, unemployment, food insecurity & Rupee in freefall.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہو رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ امپورٹڈ حکومت ایک مستحکم معیشت وراثت میں ملنے کے باوجود معیشت کے زوال کو روکنے میں ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے میں ہماری اقتصادی کارکردگی کو ملک کی 70 سالہ تاریخ کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔
IMF & World Bank Reports show this Imported Govt has failed to prevent economy going into tailspin despite inheriting a stabilised economy moving on an upward trajectory. This was reflected in the Economic Survey which identified our econ performance as the best in past 70 yrs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 16, 2022