پنجاب پولیس اور چین کی پولیس کے درمیان مالی جرائم اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور چینی قونصل جنرل لاہور زہاؤ شیرن نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
چینی پولیس کے افسران اور دیگر حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
پنجاب پولیس اوردوست ملک چین کی پولیس جیانگ سوپبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کےدرمیان باہمی تعاون کےفروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پردستخط . IG پنجاب اور چینی قونصل جنرل لاہور کی شرکت۔MOU کے تحت دونوں ادارےانسدادجرائم، جدید ٹیکنالوجی اور سامان سمیت دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون کو بڑھائیں گے pic.twitter.com/jSQC2it2KH
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 9, 2022
ایم او یو کے تحت دونوں ادارے انسداد جرائم اور پبلک سیکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو بڑھائیں گے۔
مالی جرائم، مجرمان کی گرفتاری اور بیرون ملک چوری ہونے والے سامان کی برآمدگی کے لیے بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔
چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں، ماہرین اور بزنس وفود کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔