لاہور ہائیکورٹ کے جج نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے کی۔
دو رکنی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔
یاد رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب والدہ بستر مرگ پر تھیں تو اس وقت بھی وطن واپس آگئی تھی، عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کیا جائے۔