عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا پیمرا آرڈر کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا-

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

3 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 20 اگست 2022 کا پیمرا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا اپنے لائسنس ہولڈرز سے ڈیلے میکنزم پر عمل درآمد یقینی بنوائے۔ اگر کوئی لائسنس ہولڈر ڈیلے میکنزم پرعمل نہ کرے تو پیمرا قانونی کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں