کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین آپریشن بحال، بجلی کی فراہمی بدستور معطل

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ملک میں حالیہ غیر متوقع مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ بلوچستان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان مین سیلاب سے اب تک 260 افراد جاں بحق 63 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں، جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جن کی بحالی کے لیے حکومتی اداروں اور محکموں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں۔

بلوچستان میں سیلاب کے بعد بحالی کاکام جاری ہے، بی بی نانی کے مقام پر کوئٹہ سبی روڈ کھلنے کے بعد ٹرین آپریشن بھی بحال ہوگیا ہے۔

صوبے میں بجلی کا نظام تاحال درہم برہم ہے، بجلی کی تقسیم کے ذمہ دار ادارے کیسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹاوروں کی مرمت جاری ہے،بجلی کی سپلائی جلد معمول پر آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں