چینی کمپنی نےسیلاب متاثرین کیلئے سستے گھر بنانے کا اعلان کر دیا

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے اربوں ڈالرز نقصان کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہمسایہ ملک چین کے سرمایہ کار بھی میدان میں آگئے ہیں اور18لاکھ روپے میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنا کر دینے کی پیشکش کردی۔

چین کے حنان ڈی آر گروپ کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ مسٹر جنگ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے چند سال قبل فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ایم تھری پر ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس کے بعد اب ہم نے اپنی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی امداد پر مرکوز کر دی ہے۔

گھروں کی اصل مالیت 26 سے 28 لاکھ روپے ہے لیکن سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ہم کسی قسم کا منافع نہیں لیں گے لیکن ہماری حکومت پاکستان سے ایک درخواست ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کیلئے چین سے ہمارے خام مال کی درآمد کیلئے ہر قسم کے ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ دے۔

کنٹری ہیڈ نے کہا کہ ہم ہر مہینے 200گھر اور 1سال میں2ہزار گھر تیار کرکے دے سکتے ہیں اور تیار کردہ گھر 2کمروں 1 کچن1 ٹوائلٹ پر مشتمل ہوگا جس میں سولر پینل کے ذریعے ہم رہائشیوں کو بجلی بھی فراہم کریں گے جبکہ یہ گھر زلزلہ اور آگ سے بھی محفوظ ہیں اور ان کی تعمیر کی50 سالہ گارنٹی بھی ہے یہ گھر 550 سکوائر فٹ پر سنگل سٹوری تیار کیے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر کے مکینوں کے لیے پینے کاصاف پانی اور کھیل کے میدان بھی مہیا کریں گے اور یہ گھر سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں