سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم شفافیت سے ہوگی ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود ، ڈی آئی جی آپریشنز پی آئی ٹی بی فاروق یوسف و دیگر نےشرکت کی ،

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کی گئی امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے سیلاب زدگان کی رجسٹریشن کے طریقہ کار ، امدادی رقوم کی فراہمی کے حوالے سے مکینزم پر گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنک آف خیبر اور بنک آف پنجاب کے تعاون سے امدادی رقوم متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی، ضرورت پڑی تو دیگربنکوں کو بھی پراگرام کا حصہ بنا سکتے ہیں ، امدادی رقم کی تقسیم کی شفافیت کیلئے شناختی کارڈ نمبر اور بائیو میٹرک تصدیق لازم ہے۔

چیئرپرسن پنجاب احساس پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین بھائیوں کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی اور صرف چند گھنٹوں کی ٹیلی تھون سے عمران خان نے 5 ارب سے زائد کے عطیات جمع کئے جنہیں مستحقین تک پہنچانے کی ذمہ داری میری زیر نگرانی ایک کمیٹی کو سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں