نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں کےتازہ اعدادو شمار جاری کردیئے،گزشتہ 24گھنٹوں میں 75افراد جاں بحق اور59زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک ہزار136افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار634افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 244،سندھ 402،پنجاب 168 ،خیبر پختونخوامیں 258،آزاد کشمیر41 جبکہ گلگت بلتستان میں 22افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش اور سیلاب سے 10لاکھ 51ہزار570مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا،7لاکھ 35ہزار 375مویشی ہلاک ہوئے۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے شاہراہیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں،بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثرجبکہ 18پلوں کو نقصان پہنچا،سندھ میں 2ہزار328کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں اور 60پلوں کو نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 121کلومیٹر سٹرکیں متاثر ہوئیں، گلگت بلتستان میں 16کلومیٹر شاہراہ اور65پلوں کو نقصان پہنچا۔