جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پانی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی جی خان ضلع کے قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی بحال ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ڈی جی خان میں گڑدو کے مقام پر پہاڑی تودہ ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب بلوچستان شاہراہ بحال کر دی گئی ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں جلیبی موڑ پر عارضی اسٹیل کا پل قائم کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
ن لیگی رہنما ٹبی قیصرانی کا دورہ کرنے کے بعد بستی ناڑی بھی پہنچیں۔
انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور ہرممکن مدد کی یقیین دہانی کروائی۔