سیلاب متاثرین کیلئے ترکی سے خصوصی امداد کا سلسلہ جاری

ترکی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امداد کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت 3 طیارے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

وزیر بجلی خرم دستگیر اور سندھ کے وزیر محنت و انسانی وسائل سعید غنی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امداد وصول کی۔

اس موقع پر کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل سیمل سانگو بھی موجود تھے۔

انسانی امداد میں سیلاب متاثرین کے لیے خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

دوسری جانب ترکی سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر آنے والے دوسرے جہاز کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ترکی سے سیلاب متاثرین کے لیے پہلے جہاز میں 38 ٹن سامان کراچی ایئرپورٹ لایا گیا ہے جبکہ دوسرے جہاز کے ذریعے 14 ٹن سامان سیلاب متاثرین کے لیے لایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی سے کراچی ایئرپورٹ سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے سامان کے جہازوں کو خصوصی اجازت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں