سیلاب کی تباہ کاریاں جاری: اموات 1061 ہو گئیں

پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 61 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں 349 اموات ہوئیں، بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے جا ں بحق افراد کی تعداد 242 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب افراد کی تعداد 242 ریکارڈ، پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 168 اموات گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے9 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 42 افراد جا ں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں 470 مرد 210 خواتین اور 359 بچے جان کی بازی ہار گئے، بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹے کےدوران 48 افراد ے زخمی ہوئے اور 29 ہزار692 مکانات کو نقصان پہنچا، 13 ہزار323 گھرتباہ ہوئے، ملک بھر میں 157 پلوں کو حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد مویشیوں کا نقصان ہوا ہے، جبکہ 3457 کلو میٹر سڑک کو بارشوں کے باعث نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں