خاتون جج کو دھمکی؛ عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

23 اگست کو جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف بیان پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کی اتھارٹی پرسمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

عدالت عالیہ نے شوکاز نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 31 اگست کو ذاتی طور پر طلب کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس ہائی کورٹ سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نا آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں