بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث گوادر اور کوئٹہ کا کراچی سے رابطہ منقطع

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی اور گوادر کا کوئٹہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ، کوئٹہ سے کراچی کیلئے قومی شاہراہ کو ایک بار پھر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ لسبیلہ ڈسٹرکٹ میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جس کے باعث قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ کوئٹہ سے کراچی کیلئے سفر کرنے والی مسافر کوچز ، مال بردار ہیوی گاڑیوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر سفر سے گریز کریں ، مسلسل بارشوں کے باعث قومی شاہراہ سفر کے قابل نہیں ۔

ادھر گوادر اور مکران کا بھی کراچی سے زمینی رابطہ ٹوٹ گیا ہے ، دونوں شہروں کے درمیان عارضی راستہ پانی میں بہہ گیا ہے ۔

ضلع لسبیلہ کے دو مقامات پر نئے سیلابی ریلے پہنچ گئے ہیں جبکہ فورٹ منرو اور رکھنی میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں