کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند، امتحانات ملتوی

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے کہیں ہلکی تو کہیں معتدل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس کے علاوہ ملیر، سعود آباد، ائیر پورٹ اور شاہ فیصل کالونی میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

ایف بی ایریا ، واٹر پمپ، شاد مان ، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہے، کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر 25 اگست تک بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب سندھ میں تیز بارشوں کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں آج اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند رہیں گے جبکہ جامعہ کراچی اور انٹر میڈیٹ کے بدھ اور جمعرات کے روز ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں