پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے کمرے سے پولیس چھاپے کے دوران برآمد کیے گئے موبائل فونز اور سیٹلائٹ فون فرانزک کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے 2 آئی فونز اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہوا جو ضابطے کی کارروائی کے بعد فرانزک کیلئے بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے کمرہ سے برآمد پستول کی ملکیت کی تصدیق بھی کی جارہی ہے، پستول سے متعلق ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرنے پر شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا تھا۔
پولیس شہبازگل کوبھی ہتھکڑیاں لگاکرساتھ لائی تھی، تلاشی کے دوران پولیس کوایک پستول،سیٹلائٹ فون،موبائل،کریڈٹ کارڈز،ڈائری،یوایس بیزبھی ملی ہیں۔