اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2022 کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔
آرڈیننس سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کی گئی ہیں۔
اس آرڈیننس سے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور فنانس ایکٹ 2022 میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔