سعید غنی کے بعد سندھ کی دوسری صوبائی وزیر شہلا رضا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
شہلا رضا نے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ کو بھجوا دیا ہے۔
آج میں نے صوبائی کابینہ سے استعفا وزیر اعلٰی سندھ کو بھجوا دیا ہے
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) August 19, 2022
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار ہوں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔
دوسری جانب سعید غنی نے بحیثیت صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کیلئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔