وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی ( Moonis Elahi ) نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ( PTI ) کے رہنما اسد عمر ( Asad Umar ) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیجانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 کیلئے مونس الہیٰ کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اسد عمر نے تحریک انصاف کی طرف سے مونس الہیٰ کو منڈی بہاؤالدین سے قومی اسمبلی کے پہلی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلامیہ بھی شیئر کیا۔ چوہدری مونس الہیٰ این اے 80 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
واضح منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ نے بینکنگ کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی، جسے ایف آئی اے نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
مونس الہیٰ کے خلاف گزشتہ ماہ 15 جون کو ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مونس الہیٰ ، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے تمام ملزمان کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، اور ایف آئی اے نے ان کے خلاف 15 جون کو منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، جس کے مرکزی ملزم چوہدری مونس الہیٰ ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجوائیں اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔