جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کے خالی عہدے پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی منظوری سے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی رہ چکے ہیں، انہیں 25 اکتوبر 2018 کو تین سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔

جمیل احمد کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں