حکومت پاکستان نے تمام سرکاری حجاج کرام کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اعلان کردہ رقم تمام 34 ہزار حجاج کرام کو 17 اگست سے 31 اگست تک ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائیگی۔
مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ تمام حجاج کو ایس ایم ایس بھجوایا جائے گا، یہ ایس ایم ایس بینک حکام کو اصل شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک رسید کے ساتھ دکھانا ہوگا۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ جن حجاج کے اکاؤنٹس نہیں ہوں گے، بینک انہیں کیش یا ڈرافٹ کی صورت میں دینے کا پابند ہوگا۔