الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنےکیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے عطیات موصول ہوئے، پی پی او رول 6 کے تحت آپ کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہےکہ آپ کی ممنوعہ فنڈنگ ریاست کیوں نہ ضبط کرلے ؟ 23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر وضاحت کریں۔

نوٹس کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے دانستہ طور پرعارف نقوی کی ملکیت ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 2.1 ملین ڈالرز وصول کیے، پی ٹی آئی نے برسٹل انجینیئرنگ سروسز یو اے ای ، ای پلینٹ ٹرسٹیز سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے امریکا کی ایل سیز سے عطیات وصول کیے۔

شوکاز میں مزیدکہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی نے بھارتی نژاد رومیتا شیٹھی سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے16 بینک اکاونٹس چھپائے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کرایا وہ غلط تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں