پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کے فوراً بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ ریفرنس کے مسودے میں ترمیم کر کے دوبارہ جمع کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مزید قانونی پہلوؤں کو شامل کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیرات کے نام پر عوام سے پیسے بٹورے اور پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی فارن فنڈنگ کا پتہ تھا جبکہ نواز شریف کو بےبنیاد طریقے سے نااہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فنانشنل ٹائمز کی اسٹوری آئی تھی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور جب عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھوڑی سی منی لانڈرنگ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں