انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل پانچویں کاروباری روز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 65 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 228روپے 80 پیسے سے کم ہوکر 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں ایک اعشاریہ 17 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/GD78ttsX5t pic.twitter.com/sYilynpk9d
— SBP (@StateBank_Pak) August 4, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے 58 پیسے کی تاریخی ہوئی تھی۔