اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی غیر قانونی فنڈنگ نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فنڈنگ کیس بہت ہی واضح ہے کہ کوئی غیر ملکی فنڈنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی غیر قانونی فنڈنگ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جس جس وقت فنڈ ریزنگ ہوئی اس وقت کے قانون کے مطابق ہوئی اور فیصلے میں متعدد غلطیاں سامنے آرہی ہیں۔ ان تمام محب وطنوں کو سلام جو ملک کی خاطر کام کر رہے ہیں، شاد رہیں، آباد رہیں۔
گزشہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان پر فرد جرم ہے۔
فنڈنگ کیس بہت ہی واضح ہے –
1. کوئی غیر ملکی فنڈنگ نہیں ہوئی
2. کوئی غیر قانونی فنڈنگ نہیں ہوئی-
3. جس جس وقت فنڈ ریزنگ ہوئی اس وقت کے قانون کے مطابق ہوئی-
4. فیصلے میں متعدد غلطیاں سامنے آرہی ہیں-
ان تمام محب وطنوں کو سلام جو ملک کی خاطر کام کر رہے ہیں – شاد رہیں – آباد رہیں— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 3, 2022