برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کے لیے پروازیں بحال کردی ہیں۔
ترجمان برٹش ائیرویز کےمطابق آج سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کررہے ہیں۔ برٹش ایئرویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
برٹش ایئرویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر 6 جون کو فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔
پاکستان کیلئے برٹش ایئر ویز کی براہِ راست پروازوں کا 10 سال بعد 2019ء میں آغاز ہوا تھاجو کہ کرونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ برطانوی ایئر لائن کی پہلی پرواز 1976ء میں اسلام آباد آئی تھی۔