کراچی:پیپلزبس سروس کا روٹ 1 مختصر کردیا گیا

سندھ حکومت نےکراچی میں پیپلزبس سروس کا روٹ 1 مختصر کردیا ہے۔

کراچی میں کچھ عرصے قبل شروع ہونے والی پیپلزبس سروس کا روٹ ون خراب سڑک کی وجہ سے مختصر کیا گیا۔

انتظامیہ نے روٹ ون کے راستے میں آنے والی ماڈل کالونی کی سڑک کی مرمت کرنے کے بجائے روٹ ہی چھوٹا کردیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نےایک ہفتے قبل وعدہ کیا تھا کہ ماڈل کالونی کی سڑک کی مرمت کا کام ایک دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا تاہم تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں