بلوچستان میں مون سون بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 103 ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 103ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے 103 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارشوں سے لسبیلہ، پشین، نصیر آباد، سبی، بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ میں اموات ہوئیں۔

صوبائی حکومت نے لوگوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی درخواست کردی۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وہ ریلیف اور بچاؤ کا کام کر رہی ہے اور لوگوں کو ضروری اشیاء فراہم کر رہی ہے لیکن کچھ علاقوں میں لوگ اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں