آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہیے، وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہیے۔

انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارمیٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں عظیم فاسٹ بالر وسیم نے کہا ہے کہ اب انہیں بھی بطورکمنٹیٹر ون ڈے فارمیٹ طویل لگنے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھیلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑیوں کے لیے 50 اوور کا میچ کھیلنا تھکا دینے والا کام ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفریدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں