ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ایوارڈ لندن میں ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا۔ مقابلے میں انڈونیشیا، برازیل، آسٹریلیا، نیویارک، نیوساؤتھ ویلز اور قازقستان شامل تھے۔
انہوں نے بی آر ٹی کے ناقدین پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے دوست جنہوں نے بی آر ٹی کے روٹ پر تمبو لگا لئے تھے کہ کب بس پنکچر ہو اور وہ آہ و بکا ڈالیں یقیناً شرمندہ نہیں ہوں گے۔
سلیم صافی اور بہت سے دوست جنہوں نے تمبو لگا لئے تھے روٹ پر کب بس پنکچر ہو اور وہ آہ و بکا ڈالیں یقیناً شرمندہ نہیں ہوں گے
باجی مریم اورنگزیب صاحبہ جو بی آر ٹی کے کھڈے کی گردان کرتے نہیں تھکتی تھیں یقیناً کھڈے سے نکل کر اچھا محسوس کر رہی ہوں گی
ان سب کے سرف کھانے کی اطلاع غلط ہے https://t.co/zDwqfnIzwY— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 19, 2022
ان کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب صاحبہ جو بی آر ٹی کے کھڈے کی گردان کرتے نہیں تھکتی تھیں یقیناً کھڈے سے نکل کر اچھا محسوس کر رہی ہوں گی۔