دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے واقعے میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب کشتی الٹنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس میں تقریباً 130 سے زائد افراد سوار تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ اب تک 21 جاں بحق افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 20 خواتین اور 1 بچہ شامل ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اندھیرے اور خطرناک علاقے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو روک لیا گیا تھا تاہم صبح ہوتے ہی 28 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ادثے میں 139 افراد دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے دوب گئے تھے جن میں سے ریسکیو آپریشن میں 21 ڈیڈ باڈی نکالی گئی تھی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی تاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 90 افراد کو بچالیا تھا۔
دوسری جانب اٹک میں دریائے سندھ میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان پکنک منانے کے لئے دریاآئے تھے جن کاتعلق خیبرپختونخواہ سےہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جن کی شناخت 27 سالہ راشد اور 31 سالہ توصیف سے کی گئی ہے۔