پی پی 7 راولپنڈی میں پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر نے پی ٹی آئی کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کروادیا۔
حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد 49 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج تاخیر کا شکار بھی ہوئے۔ آر ٹی ایس سست ہونے کے باعث رات گئے نتائج مکمل ہوئے ۔
آر ٹی ایس سست ہونے سے قبل پی ٹی آئی امید وار شبیر اعوان ووٹوں کی گنتی میں آگے تھے۔ دوبارہ نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کے امیدوار 49 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے حلقے میں احتجاج کرتے ہوئے آر ٹی ایس کے سست ہونے کو دھاندلی قرار دیا تھا۔