تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو رہا کردیا گیا

مظفرگڑھ سے گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شہباز گل کو رہا کردیا گیا۔

رات گئے پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کو مظفر گڑھ میں مجسٹریٹ جتوئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد رہائی ممکن ہوئی۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں رہائی کی تصدیق کی اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/DRSGUPDATES/status/1548776399296659456?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1548776399296659456%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30292784

شہباز گل نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے میری غیرقانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی، فرعون کو بھی لگتا تھا کہ اس کی طاقت دائمی ہے اور وقت کے فرعونوں کا بھی خیال یہی تھا، ریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان کی رعونت خاک میں ملادی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد پولیس نے شہبازگل کو مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے شہباز گل کو تھانہ صدر علی پور منتقل کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا تھا، شہباز گل پر جعلی ایف سی اہلکار اپنے ساتھ رکھنے کا الزام تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی شہباز گل کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں