پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ

ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں پانچ سے دس فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ رات وزیراعظم شہازشریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزارت ریلوے نے ریلوے نے بھی ٹرین کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل کے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں کمی کی ہدایت دے دی ہے، اور اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری ریلوے ظفر رانجھا کی صدارت میں آج اجلاس بھی متوقع ہے۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق ایکسپریس اور انٹر سٹی مسافر ٹرینوں پر ہوگا، جب کہ مال گاڑیوں کے فریٹ اور پارسل کے کرائے بھی کم ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ (15 جولائی) سے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پیٹرول 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں