بی آر ٹی ایک اور عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد

بی آر ٹی ایک اور عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ نے بی ار ٹی کو شارٹ لسٹ کردیا ہے۔

معاون خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی جو سہولیات فراہم کررہا ہے، اس بنیاد پر اس منصوبے کو نامزد کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی سروس موجودہ دور میں بہترین شہری ٹرانسپورٹ سروس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی نے کورونا وبا کی سخت وقت میں سروس دی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 86 نئی بسیں منگوائی جارہی ہے، نئے فیڈر روٹس جلد فعال کرکے عوام کو سہولت ملے گی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بی آر ٹی کو سالانہ دو ارب سبسڈی دی جارہی ہے، سبسڈی اس لئے دے رہے ہیں کیونکہ شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے.

بی آر ٹی منصوبے کے تحت پشاور میں عوام کے لیے لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے میٹرو بس منصوبوں کی طرز پر آرام دہ سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس منصوبے کے تحت پشاور شہر کے بیچوں بیچ 27 کلومیٹر طویل خصوصی ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جو پشاور شہر کے اہم علاقے کارخانو بازار سے شروع ہو کر چمکنی کے علاقے تک جاتا ہے۔

پشاور بی آر ٹی منصوبے کو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے صوبائی حکومت نے ٹرانس پشاور نامی ریپڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا قیام کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت شہر میں سات روٹس پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں