میں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود مہنگائی نہیں کی: عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باوجود مہنگائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے پیر پکڑ کر کہہ رہی ہے کہ قرض دے دو جتنا کہو گے مہنگائی کردیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا موجودہ حکمرانوں کو اپنی غلامی کیلئے پاکستان میں برسر اقتدار لایا ہے، ان لوگوں نے آتے ہی اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروادیے کیوں کہ کوئی چور اپنا احتساب نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں