پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کراچی کی نئی بس سروس میں لی گئی اپنی پہلی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’پیپلز بس سروس‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
اس حوالے سے شرمیلا فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔
Here we go! #PeoplesBusService @BBhuttoZardari @SaeedGhani1 @WaqarMehdiPPP1 @murtazawahab1 @sharjeelinam pic.twitter.com/iWr4ROWpYK
— Dr. Sharmila sahibah faruqui (Phd) s.i (@sharmilafaruqi) June 27, 2022
یہ سیلفی ’پیپلز بس سروس‘ کے پہلے سفر کے دوران لی گئی جس میں شرمیلا فاروقی کے ہمراہ دیگر پی پی رہنما بھی موجود ہیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی سیلفی میں شرمیلا فاروقی کے علاوہ چیئرمین پی پی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزیر سعید غنی اور سینئر پی پی رہنما وقار مہدی بھی موجود ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہاں ہم چلتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت کراچی میں 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں بس سروس ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔