حکومت نے بجٹ میں بھنگ کاشت کا منصوبہ ڈراپ کردیا

پی ٹی آئی دور حکومت میں وزارت سائنس نے وفاقی کابینہ سے منظوری لیے بغیر بھنگ منصوبے کا اعلان کر دیا تھا جسے نئی حکومت نے بجٹ میں ڈراپ کر دیا۔

سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وفاقی کابینہ سے منظوری لیے بغیر ہی بھنگ کی کاشت کا ڈھنڈورا پیٹ دیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وزیر آغا حسن بلوچ کہتے ہیں کابینہ نے پالیسی کی منظوری نہیں دی تو منصوبہ پی ایس ڈی پی میں کیسے شامل ہوتا۔ مزید کہا بھنگ کی کاشت حساس معاملہ ہے جسے باریک بینی سے دیکھا جائے گا۔

آغا حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر سابق حکومت نے اس کی کابینہ سے منظوری لی ہوتی تو اس کی کوئی قانونی حیثیت ہوتی لیکن ایسا کوئی بھی اپروول دکھائی نہیں دے رہا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے بھنگ کی کاشت کے نوجوانوں پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ جلد بازی کے بجائے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منصوبے کی منظوری ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں