عثمان بزدارکی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی رہائش گاہوں پر اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپے مارے۔

اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے عثمان بزدار کی تونسہ اورڈی جی خان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار موجود نہ تھے جب کہ بزدار ہاؤ س پرچھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

عثمان بزدار نےلاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں