وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
راولپنڈی ،اسلام آباد اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پشاور،مردان،ہنگو ایبٹ آباد ، کاٹلنگ اور ٹانک میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔
کرک،مالاکنڈ ،چترال،سوات ،لکی مروت ،کوہاٹ،بونیر اور میر انشاہ ،ضلع مہمند اور شمالی وزیر ستان میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔
بھکر،میانوالی ،پاکپتن گجرات،کمالیہ ،پھالیہ اورگردو نواح میں بھی زلزلے نے زمین ہلا دی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پاک افغان بارڈر پر خوست سے 44کلومیٹر دور،گہرائی 50.8 کلومیٹر تھی