اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہت بڑی آزمائش سے دو چار ہونے والا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بڑی آزمائش پنجاب کے 20ضمنی الیکشن ہیں، پنجاب کے 20الیکشنزمیں الیکشن کمیشن نے اپنی ساکھ کھودی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری نہیں کی ، جمہوریت کامستقبل داؤپرلگ جائے گا، یہ الیکشن 20 سیٹوں کا نہیں حمزہ شہبازکی وزارت اعلیٰ کا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بازگشت ہے کہ 18 سیٹیں ن لیگ کی2 پی ٹی آئی کی ہیں، اپنی وزارت اعلیٰ کیلئےسب کوجھونک سکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عام انتخابات کے نتائج قوم نہیں دیکھے گی۔