بجلی 7.96 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں

بجلی ایک ماہ کیلئے 7.96 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

صارفین کے لئے ایک بار پھر بری خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لئے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) کو درخواست بھی دے دی ہے۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جس میں فی یونٹ بجلی 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو کرے گا۔

سی پی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ فی یونٹ تھی، جب کہ مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 13.89روپےفی یونٹ رہی، فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 67 پیسے فی يونٹ تک پہنچ گئی ، ڈیزل سے 30 روپے فی یونٹ بجلی پيدا کی گئی، ایل این جی سے بھی 27 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے 13 جون کو اپریل کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے کی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق جون کے مہینے کے بل پر ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے دو روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.55 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ جب کہ 3 روز قبل بھی 3 ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں