اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے نجی ایئرلائن کا بھی فلائٹ آپریشن شروع

پاکستان کے پہاڑی تفریحی علاقے اسکردو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک کی ایک نجی ایئرلائن نے بھی اپنی پہلی آزمائشی پرواز اتار کر کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم ایس ایئر بلیو نے جمعرات کی صبح اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ کی۔

ترجمان کے مطابق اسکردو کی تاریخ میں پہلی بار، پی آئی اے کے علاوہ ایک اور ایئرلائن نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنا کمرشل آپریشن شروع کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سے گلگت بلتستان کے علاقے کی سیاحت اور معیشت کو مزید فروغ ملے گا اور فضائی رابطے کی کمی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں