راولپنڈی اور اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، پولیس کا بھی اعتراف

راولپنڈی اور اسلام آباد میں چوری ، ڈکیتی سمیت اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو گیا جب کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ناصر چٹھہ نے اعتراف کیا ہے کہ صورتحال اچھی ہرگز نہیں، دو بڑے گینگز کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ریسکیو 15 کا فوری رسپانس بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے عوام کو مشورہ بھی دیا ہے کہ دوران ڈکیتی مزاحمت جان لیوا ثابت ہوتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ مزاحمت نہ کریں، بس ڈکیتوں کی شکل، حلیہ، لہجہ، لباس، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی یا موٹر سائیکل کی نشانیاں یاد رکھیں، یہ سب تحقیقات میں پولیس کے لیے مدد گار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں