نئے بجٹ میں کورونا اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کوئی فنڈ نہیں

نئے بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کو121 ارب51 کروڑ روپے ملیں گے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 60 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، بجلی کے منصوبوں کیلئے بجٹ میں 49 ارب 61 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پانی کے منصوبوں کیلئے 96 ارب 80 کروڑ رکھے گئے ہیں، ریلوے کے لئے 33 ارب 89 کروڑ روپے اور پلاننگ ڈویژن کيلئے 20 ارب 67 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جب کہ ایٹمی توانائی کمیشن کو 25 ارب 59 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، اور فوڈ سیکیورٹی کیلئے 12 ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں