برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہوگی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی۔
برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ بورس جانسن کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق 2019 میں وزیر اعظم بننے والے بورس جانسن پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دباؤ کا شکار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنزرویٹو اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔
خیال رہے کہ بورس جانسن پر الزام ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی۔