پاکستان سے حج آپریشن کا عملی طور پر آج سے آغاز ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج آپریشن عملی طور پر آج رات شروع ہورہا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے پہلی پرواز 6 جون کو الصبح 03:30 منٹ پر اڑان بھرے گی جبکہ اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز کل رات 08:30 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ ملتان سے پہلی حج پرواز کل 6 جون کو شام ساڑھے 4 بجے مدینہ روانہ ہوگی جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز 6 جون کو رات 01:55 منٹ پر 220 حجاج کو لے کر مدینہ کے لئے روانہ ہوگی۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ سے حج فلائیٹس اپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی۔
ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ پشاور سے تمام اسپیشل اور سرکاری حج والی فلائیٹس کو اسلام آباد ائرپورٹ سے روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر وزیراعظم کی آمد بھی متوقع ہے۔